لوٹ مار سیل اور شمو
لاہور میں ہونے والی لوٹ سیل اور اس پر ہونے والی لوٹ مار پر ابھی ہم تو شاک کی کیفیت میں ہی تھے کہ یہ بحیثیت قوم ہم جا کس طرف ہے کہ وہ تو شمو نے آکر ہمیں اس شاک سے نکالا وہ بہت ایکسائٹڈ تھی اس واقعہ پر ۔۔۔ہمیں سمجھانے لگی ارے ہم تو اب یورپ کے برابر آگئے ہیں وہاں تو ہر سال بلیک فرائی ڈے پر عورتیں سیل پر یونہی گھتم گھتا ہوتی ہیں ۔۔۔۔سو اب ہماری عورت بھی کسی طور یورپ کی عورت سے کم نہیں ۔۔۔۔ہاں مگر وہاں کی عورت تو عرصہ ہوا خلا پر بھی پہنچ گئی ہے ۔۔۔۔۔اور ہم ابھی ۔۔۔۔کیا ہم ابھی شمو نے ہمارا جملہ اچک لیا ۔۔۔۔وہ یقینا ان دنوں زمین پر کوئی خاض سیل نہیں چل رہی ہوگی تبھی وہ محترمہ اتنے آرام سے چلی گئی ورنہ توسیل ہوتی تو وہ ضرور خلا پر جانے کا شیڈول آگے پیچھے کروالیتی تمہیں کیا پتہ جاہل۔۔۔۔۔اور ہم نے بھی اپنی جاہلت کا مزید اظہار مناسب نہ سمجھا اور شمو کی اسی دلیل پر خاموش ہوگئے۔۔۔۔
ایک وقت تھا جب سگھڑ عورت کی پہچان تھی کہ کیسے وہ گھر میں بے کار کپڑوں کو دوبارہ کارآمد بناتی ہے ۔۔۔۔بڑوں کے تنگ کپڑوں سے چھوٹوں کے ملبوسات تھوڑی ڈیزائنگ کرکے بنا دئیے جاتے تھے۔۔۔۔پھر جب وہ بھی قابل استعمال نہ رہتے تو ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بہت نفاست سے خوبصورت کشن کور وغیرہ تیار کر لئے جاتے ۔۔۔۔۔یوں دھاگے سے کپڑا لباس بننے تک جس قدر وسائل استعمال ہوتے ہیں سبھی کی اچھی قیمت پوری ہوجاتی ۔۔۔
مگر پھر عورت ماڈرن ہوگئی ۔۔۔۔کنزیومرازم کے جن نے اسے اپنے شکنجے میں ایسا لیا کہ اب سگھڑ عورت کی پہچان یہی ہے کہ اسے پتہ ہو کہ کونسی سیل کس وقت اور کہاں لگ رہی ہے اور وہ ہر سیل پر وقت پر پہنچنے کی پوری پلاننگ بھی کرلے۔۔۔۔۔اور پھر پہلے سے کپڑوں سےبھری الماری کو مزید کپڑوں سے بھر لے ۔۔۔۔۔۔سیل پر بچائے گئے پچیس فیصد اور پچھتر فیصد کا حساب تو خوب آگیا مگر جیب سے اصل میں کتنے پیسے نکل گئے اس کا حساب کرنے کا وہ بھول ہی گئی ۔۔۔۔
ہم کپڑے بنانے کے خلاف نہیں ، آپ کپڑے بنائیں لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے سو اپنی شخصیت کی عکاسی کے لئے اچھے لباس کا سہارا لیجئے۔۔۔اپنے اسٹیٹس کی نمائندگی بھی آپ لباس سے ہی کرتے ہیں سو وہ بھی ضرور کیجئے ۔۔۔۔۔۔مگر کیااس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس درجنوں ملبوسات ہوں جن میں سے اکثر آپ ایک آدھ گھنٹے سے زیادہ پہن بھی نہ پائیں۔۔۔۔شخصیت کی عکاسی میں اور بھی بہت سی باتیں معاون ہیں ،اگر آپ نے ایک جوڑے کپڑے کے لئے کسی کے بال پکڑ کر اسے نیچے پٹخ دیا تو آپ کی شخصیت کی عکاسی تو وہیں ہوگئی۔۔۔۔۔اب آپ برانڈڈ لباس پہن بھی لیں تو ہمارے حساب سے تووہ بے کار ہے۔۔۔۔یہ کیا برانڈز ، کنزیومرازم کی دوڑ میں آپ ایک آلہ کار بن کر رہ جائیں ۔۔۔۔جب جو بہر سیل کے بعد بڑھ ہی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔مزید سنیئے ویڈیو میں
urdu funny article
A video has surfaced showing two women fighting it out at the Lahore outlet of Saphhire, complete with tugging, pulling and snatching.
This is what happened today at Sapphire 50% off Vehshi sale.ot Maar sale in Lahore and my best friend shammo
https://www.youtube.com/watch?v=CwW3KvhOnNk