Monday, December 29, 2008

موہن جی آپ نے اچھا نہیں کیا۔۔۔۔۔۔

موہن جی دیکھ لیا آپ نے ہمارا ملکی دفاع کا جذبہ آپ نے دیکھا کے ہم دفاع خاطر پر جوش چھتوں‌پر نعرے لگانے لگے،کتنا جذبہ ہے ہم میں۔۔۔۔اور یہ ہی وہ جذبہ ہے جس سے ہم دنیا پر راج کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
اور دہکھیں تو اس جذبے نے آپ کو اتنا ڈرا دیا کہ آپ کے وزیر خارجہ اپنے بیانات سے ہی مکر گئے،اور ہم سے پھر سے دوستی استوار کرنے کہ خواہاں ہوئے،اور دوستی میں ہم سے وہ مطالبہ کیا جو پہلے بھی ہمارے دوست ہم سے کرتے آئے ہیں یعنی "‌دہشت گردی کے خلاف ملکر جنگ"۔۔۔۔ارے دوستی کی خاطرتو ہم اپنی غیرت بھی قربان کردیتے ہیں۔۔۔ہم یہ جنگ اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اپنے ہی وطن میں‌لڑ‌بھی رہے ہیں ۔۔۔آپ کو اس دوستی پر کبھی مایوسی نہ ہو گی۔۔۔۔۔۔
مگر موہن جی ہمیں آپ سے ایک شکایت ہے ،آپ نے دیکھا نا کہ ہمارے لوگ آپ کے بیانات کی وجہ سے کس قدر جوش میں‌آگئے تھے۔۔۔۔اپنے وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم۔۔۔بس آپ کے اعلان جنگ کا انتظار تھا ہم آپ کو ناکوں چنے چبوا دیتے۔۔۔۔۔مگر موہن جی آپ نے ہمیں تب کیوں نہ للکارا جب آپ کا ملک دنیا میں ایک بڑی اکناماک پاور بننے کے سفر پر نکلا تھا۔۔۔۔ایسے بیانات اور اعلان جنگ کا عندیہ آپ نے تب کیوں نہ دیا جب آپ کے ملک کی ثقافت کو ہم اپنانے جارہے تھے۔۔۔ہمارے گھر گھر میں‌آپ کی ثقا فت کا اہم جز ،رقص پہنچ گیا اور ہم اسے اپنی ہی ثقا فت کہنے پر اصرار کرنے لگے۔۔۔۔
آپ نے ہمیں تب کیوں نہ طعنے دیے جب ہم اپنے ملک میں‌ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور افرادی قوت ہونے کے باوجود آپ سے آلو پیاز منگوا کر کھاتے رہے۔۔۔۔۔
موہن جی اگر ایسے ہی اشتعال انگیز بیانات آپ تب دے دیتے تو یقین مانئے میرے ملک کے جذبوں سے سرشار شہری اس میدان میں بھی آپ کو منہ توڑ‌جواب دینے کا عزم رکھتے۔۔۔۔۔
ہم پر امن لوگ سمجھ ہی نہ پائے کہ کب آپ نے یہ تمام محاذ کھولے اور کب ان محاذوں پر فتح کے نشے نے آپ کو اتنا مغرور کر دیا کہ آپ ہمیں آنکھیں‌دکھانے لگے۔۔۔
موہن جی آپ کی خاموشی سے ہم دھوکہ کھا گئے۔۔۔موہن جی آپ نے خاموش رہ کر اچھا نہیں کیا۔۔۔۔۔موہن جی آپ نے اچھا نہیں کیا۔۔۔۔

5 comments:

  1. سارہ بہت خوب لکھا ہے ماشاء اللہ۔ تحریر بے حد پختہ ہے۔

    ReplyDelete
  2. ڈاکٹر صاحب کیا کریں بے چارے وہ تو خود ایک ڈمی کا رول ادا کر رہے ہیں

    ReplyDelete
  3. واہ جی واہ
    کیا بھگو بھگو کے طعنے مارے ہیں
    پاکستانی ہونے کا ثبوت دے دیا
    آپکا اردو بلاگ بڑی ترقی کرنے والا ہے
    لکھ لیں میری بات

    ReplyDelete
  4. عمار بھائی
    بہت بہت شکریہ حؤصلہ افزائی کا۔۔۔
    عبدالقدوس ۔۔۔۔
    بہت بہت شکریہ میری تحریر کو پڑھنے اور تبصرہ کرنے کا۔۔۔
    ڈفر۔۔۔
    بہت شکریہ۔۔۔آپ کے منہ میں‌گھی شکر۔۔۔۔

    ReplyDelete
  5. ایک منفرد اردو بلاگنگ سروس
    http://qa.tuzk.net/2009/01/a-different-urdu-blogging-service

    ReplyDelete