Wednesday, May 27, 2009
خیر خیریت کی پوسٹ
ابھی ڈفر کا تبصرہ پڑھا تو احساس ہوا کہ واقعی مجھے دو مہینے ہوگئے ہیں بلاگ پر کچھ بھی پوسٹکیے ہوئے ،ڈفر کا کہنا ہے کہ میںخیر خیریت کی ہی پوسٹ کر دوں،تو جناب میںاللہ کا شکر ہے بالکل خیریت سے ہوں۔۔۔۔بس سستی آڑے آگئی شاید ۔۔۔بس کچھ مصروفیت بھی آج کل ایسی ہے کہ بہت کچھ دماغ میںچلتا تو رہتا ہے مگر اسے تحریر ہی نہیںکرتی ۔۔۔۔بلکہ میںتو بلاگ کو کلوز کرنے کا سوچ رہی تھی کہ جب فرصت ملے گی تو تب دوبارہ شروع کرلوںگی بلاکنگ ۔۔۔۔۔سوچتی ہوںکہ جب بھی لکھوںاس کا کوئی مقصد کوئی پیغآم ہو ۔۔۔قلم کی بڑی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے لکھاری پر اگر اسے محسوس کیا جائے تو ۔۔۔کیونکہ ہمارا ایک لفظایک لفظ پڑھنے والے کے دماغ کے کسی نہ کسی گوشے میں ضرور رہ جاتا ہے ۔۔۔۔بطور ماس کمیونیکیشن کی سٹوڈنٹہونے کے ناطے کمیونیکیشن کے کسی بھی میڈیا کی اہمیت کا احساس اس قدر واضحہوتا جارہا ہے کہ کبھی کبھی تو ڈر لگنے لگتا ہے کہ کہیںمیں اس میڈیا ٹول کا بے مقصد یا غلط استعمال نہ کر جاوں۔۔۔بس اسی لیے سوچتی ہوںکہ تحریر کو بامقصداور تعمیری سمت میںہونا چاہیے محضوقت گزاری یا اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے تو شاید بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے مگر پڑھنے والوںکے لئے لکھنا بہت مشکل کام ہے ۔۔۔۔۔انشا ءاللہ بہت جلد دوبارہ لکھنا شروع کروںگی ۔۔۔۔جیسے ہی ذہنی فرصت کے لمحات میسر آتے ہیں۔۔۔اور میںبہت ممنون ہو ںان سب حضرات و خواتین کی جو خود بہت عمدہ لکھتے ہیںاور ان کی تحاریر بہت پختہ ہوتی ہیںاور انہیںاس میدان میں بہت عرصے بھی ہوگیا ہے مگر اس کے باوجود ان سب نے میری بہت حوصلہ افزائی کی جس کے لئے شاید میںشکریہ بھی ادا نہیںکر سکتی ۔۔۔بہت بہت شکریہ ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ارے نہیں نہیں
ReplyDeleteٹھیک ہے قلم کی بھاری ذمہ داری ہتی ہے لیکن لکھنے کے لئے اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں
دل کی بھڑاس ہی نکالنے کو لیکن لکھیں تو ضرور
اور آپ بلاگنگ چھوڑنے کی بات کر رہی ہیں
ویری بیڈ
U know we are out no. in bloggers already, as a Mass Media Student u have chosen a field that isn't an obvious choice by our youth .. i being ma self a media student knows that.
ReplyDeleteBe Well and God Bless ..
Chalein Shukar hai kher kheriat hi hai ab mazeed kher kheriat ke liye postein kerti rahein aur kher kheriat sabt kerney ke liye doosrey blogs per bhi jayen ;)
ReplyDeleteمیرے خیال میں اتنے پختہ نظریات اور تحریر پر گرفت کی حامل شخصیت کو تو بلاگنگ سے بھاگنا نہیں چاہیے۔ گو کہ قلم کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھیے کہ اگر ابلاغ عامہ کا طالبعلم قلم سے لگاؤ میں سستی کرے گا تو "کھائے گا کیا" :) ۔۔ تفنن برطرف۔ اب تو گرمائی تعطیلات آ رہی ہیں اس لیے ہر دوسرے دن ایک تحریر کا منتظر رہوں گا۔ میرے خیال میں اردو بلاگنگ آپ کا داغ مفارقت نہیں سہہ سکے گی۔
ReplyDeleteہاں! آخر میں ایک اور بات کہ میرا بلاگ اب www.abushamil.com پر منتقل ہو گیا ہے۔ اس کا لنک اپ ڈیٹ کر لیں۔
آپ کی تازہ تحاریر کا منتظر
معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ آپ اللہ کے کرم سے بخریت ہیں ۔ دیکھیں نا کتنی اچھی بات ہے کہ سرا پاکستان خیریت سے ہے ہی ہی ہی
ReplyDeleteفہد بھائی بھلا زیست سے بھی کسی کو گرمائی چھٹیاں ملی ہیں۔۔۔
ReplyDeleteڈفر ٹھیک ہے آئندہ جذباتی ہوئے بغیر پوسٹکردیا کروںگی یہ ٹھیک ہے ۔۔۔۔
افتخار اجمل بھوپال :
یہ نیوز کہ سار اپاکستان خیریت سے ہے آپ کو صرف میرے بلاگ پر ہی ملے گی ہی ہی ہی
ہیومین :میڈیا سٹڈیز میںآپ کیا کر رہے ہیں؟؟۔۔۔آپکا بلاگ میںدیکھتی رہتی ہوں۔۔۔۔
ReplyDeleteبلو :یہ تو بہت مشکل کام بتا رہے ہیںآپ پھر بھی کوشش کروںگی ۔۔۔۔بہت شکریہ
Would be nice to read more of your stuff :)
ReplyDeleteassalam alaikum, u r doing d best may ALLAH bless u.jazak allah khair.
ReplyDeletewhen ever time plz go thro my pages as below
http://shahroz-ka-rachna-sansaar.blogspot.com/
and http://hamzabaan.blogspot.com/
my brthr link is http://deen-dunya.blogspot.com/