Thursday, January 29, 2015

شمو مائی بیسٹ فرینڈ

شمو مائی بیسٹ فرینڈ
شمو میری دی بیسٹ فرینڈ ہے ،ویسے تو ہم ایک دوسرے کو آمنے سامنے بھی جانتے ہیں مگر ہماری پکی اور مثالی دوستی فیس بک سے ہی شروع ہوئی ہے ۔ہم فیس بک پر ہی ایک دوسرے سے سب شیئر کرتے ہیں ۔
شمو کو شادی کے شروع شروع میں کوکنگ بالکل نہیں آتی تھی ،اور شمو بہت لکی تھی کہ اس کے شوہر کو اس کے کوکنگ نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ،کم از کم ہمیں تو شمو فیس بک سٹیٹسز کے ذریعے یہی بتایا تھا،مگر پھر نیٹ پرریسیپیز سرچ کرکر کے شمو کوکنگ میں بہت ایکسپرٹ ہوگئی ،دیکھتے ہی دیکھتے شمو کی کوکنگ کے شاہکار فیس بک کی زینت بننے لگے ،اکثر دن چار پانچ بجے کے قریب ایک پلیٹ کی تصویر فیس بک پر نظر آتی جس میں کبھی بیچ پلیٹ کے پیالی بنے ابلے چاول ایک سائیڈ پر کچھ بیک سبزی اور ایک چکن کا پیس ہوتا ،کبھی دولڈو یا پکوڑے جیسے کوئی چیز دال کی ایک پیالی کے ساتھ ،نیچے فرینڈز کے کمنٹس شروع ہوجاتے واو واو ماوتھ واٹرنگ،ریسیپی دو پلیز۔۔۔پھر سات آتھ بجے کے قریب شمو سب کمنٹس کا جواب دیتی کہ تھنک یو مائی بیسٹیز،ہبی نے بہت تعریف کی ،اور ہمارے معصوم ذہن میں یہ سوال آتا کہ تعریف کہ بعد ہبی نے کھانا کونسے ہوٹل سے منگا کر کھایا ہوگا ،کیونکہ جو پلیٹ تصویر میں تھی اول تو ہم سے کھائی ہی نہ جائے وہ سوغات اگر ماڈرن بن کر کھا بھی لیں تو بھوک ہی نہ مٹے ، مگر یہ جائلانہ سوال فیس بک کہ ماڈرن کمیونٹی میں پوچھنے کے نہیں ہوتے لہذا اپنی فرینڈ کی خوشی میں ہم بھی خوش۔۔۔۔ہمارے ارد گرد کتنے لوگ ہیں جنہیں ڈھنگ کا ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں یہ سوچنا میری نٹ کھٹ شمو کا درد سر ہر گز نیہں ۔۔۔
ایک بار تو شمو نے ہمیں بے حد اصرار سے کھانے کی دعوت ہی دے ڈالی ، ہم بھی دوستی نبھانے پہنچ گئے ۔سجی سنوری شمو نے دروازہ کھولا،لاونج کے ایک کونے میں صوفے پر شمو کے لونگ کیرنگ ہبی بیٹھے تھے ،ہمیں وہ چیرے کے تاثرات سے کچھ ناراض سے لگے ،شمو فورا ہمیں ڈرائنگ روم میں بیٹھا کر واپس لاونج میں چلی گئی ،ہمیں یوں لگا کہ دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر تلخ کلامی ہورہی ہے ۔۔۔مگر ہم نے فورااس خیال کو جھٹک دیا کیوں کہ جتنا ہم شمو کو فیس بک کے تھرو جانتے ہیں شمو اور اس کے ہبی کا جوڑا اس وقت دنیا کا مثالی ترین جوڑا ہے ۔۔۔۔جو کبھی کسی بات پر لڑتا نہیں بہت انڈرسٹینگ ہے دونوں کی۔۔۔۔کچھ دیر میں شمو ہمیں کمپنی دینے ڈرائنگ روم میں آگئی ،اس نے ہمیں بتایا کہ اس نےہمارے لئے کھانے کا خاص اہتمام کیا ہے کل شام ہی نیٹ پر ایک نئی ریسیپی دیکھی ہے وہی آج فسٹ ٹآئم بنائے گی ،ہاو لکی می ہمیں یہ جملہ ادا کرتے ہوئے ہکلا سا چکر آیا۔۔۔شمو نے مزید بتایا کہ اس ریسیپی کے انگریڈینٹس وہ کیبنٹ اور فریج سے نکال کر کچن شیلف پر سجا کر اآئی ہے بس کچھ ہی دیر میں بنانے والی ہے ،ہم نے گھبرا کر گھڑی کی طرف دیکھا دوپیر کے دو بج رہے تھے جس ریسپی کے انگریڈیٹس شیلف پر سجانے میں دو بج گئے وہ پکے گی کس ٹائم تک ہم نے بےبسی سے سوچا،یہ صبح سے کیا کررہی تھی ڈیش۔۔۔مگر پھر ہم نے توجہ ہٹانا چاہی اور شمو کے ڈریس کی تعریف کردی ،شمو تو شروع ہی ہوگئی ،کہاں سے کب کتنے کا ہبی نے کتنے پیار سے دلایا سب تفصیل بتا ڈالی ۔۔۔اور ہمیں بھوک میں یہ ساری تفصیل زہر لگ رہی تھی ۔۔۔ارے ہاں میں نے بریانی بھی بنانی ہے تمہارے لئے ۔۔۔اوہ اچھا گڈ۔ہم بس اتنا ہی کہہ سکے ،لنچ کی دعوت پر آئے ہم دو بجے ابھی مینیو ہی سنے جارہے تھے ۔۔۔اللہ اللہ کرکے کھانا 5 بجے تیار ہوا ۔۔۔۔ہم ٹیبل پر بیٹھے اپنی پلیٹ میں بریانی نکالنے ہی لگے تھے کہ شمو بولی ایک منٹ ایک منٹ اور دھڑا دھڑ ڈشز کی تصویریں بنانے لگی ،ڈائنگ ٹیبل کا فوٹو سیشن بند ہوا تو ہمیں پلیٹ میں کھانا نکالنے کی اجازت مل گئی ۔۔۔۔تب تک یہ تمام تصاویر فیس بک پر لگ بھی چکی تھیں ،ساتھ لکھا تھا انجوائنگ ود بیسٹ فرینڈ۔۔۔۔یہ نئی  ڈش بھی ٹرائی کرو ناں یہ تھائی مشروم ٹوم یم ہے دیکھو کتنا ٹیسٹی ہے ،ہم نے اس ٹوم یم ملغوبے سے بھی کچھ پلیٹ میں نکال لیا جو ہم نے نہ اگلا گیا نہ نگلا گیا اسے سائیڈ پر رکھ کر ہم نے بریانی کھانا شروع کردی ، یہ لو بریانی کہ چاولوں میں نمک ڈالنا تو میں بھول ہی گئی ۔۔۔۔ہم اتنے بھوکے تھے کہ دوسرے تیسرے نوالے تو ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوا واقعی نمک تو تھا ہی نہیں بریانی میں اس کے بعد مزید کھانا مشکل ہوگیا ۔۔۔شمو نے لاکھ ہمیں بتایا کہ نمک کہ کیا کیا نقصانات ہیں ،اور اس نے حال ہی میں نمک پر کیا کیا ریسرچز نیٹ پر پڑھی ہیں ، اب ہم ٹہرے جاہل پتہ ہوتا کہ شمو بریانی میں نمک نہیں ڈالے گی تو دو چار ریسرچیں ہم بھی  پڑھ کر ہی آتے کہ بریانی تو حلق سےاترتی ۔۔۔۔خیر اللہ اللہ کرکے یہ میمورایبل انجوائنگ لنچ اختتام پذیر ہوا ۔۔۔۔جس کی تفصیل ہمارے گھر سے پہنچنے سے پہلے فیس بک فرینڈز تک پہنچی ہوئی تھی ۔۔۔۔لمحہ لمحہ اسٹیس اپ ڈیٹس تھیں سب سے زہریلی معاف کیجئے گے سب سے کیوٹ یہ سٹیٹس تھا شمو کا کہ فارگوٹ سالٹ ان بریانی فیلنگ نائٹی ود بیسٹ فرینڈ ۔۔۔خون کھول سا گیا مگر فیس بک کمیونٹی کا تقاضا تھا کہ ہم بھی بتائیں کہ رئیلی  بہت مزہ آیا ، بہت ٹیسٹ ہے ڈئیر تمہارے ہاتھوں میں بلا بلا بلا۔۔۔۔۔پر جو بھی ہے آئندہ تمہاری دعوت پر آنے سے پہلے سو بار سوچیں گے یہ آخری جملہ صرف دل میں ہی کہا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔
شمو بہت زندہ دل ہے اپنی میریڈ لائف کو فل انجوائے کرتی ہے ،اس کی زندہ دلی کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ ابھی پچھلے دنوں وہ عمرہ کرنے گئی تو وہاں سے بھی خانہ کعبہ کے عین سامنےاپنے ہبی کے ساتھ فوٹو کھینچ کر فیس بک پر شیئر کرنا نہیں بھولی ۔اس کی زندہ دل فرینڈز نے بھی دل کھول کر خوبصورت کپل کی تعریفیں کی ۔۔۔۔

شمواکثراپنے  ہبی کے لائے ہوئے تحائف کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرتی رہتی ہے ۔۔۔جو کہ ڈیزائنر کپڑوں ،برائنڈڈ میک اپ وغیرہ کی شکل ممیں ہوتے ہیں ۔۔ایک دن تو شمو نے ایک چپل کے جوڑے کی تصویر لگا دی ساتھ لکھا تھا شمو از فیلنک تھنکس فل ،ودہبی ہم نے  آنکھیں مل کر دوبارہ دیکھا کہ شاید کسی ڈیزائنر کی کارستانی ہو پر نہیں جناب وہ ایک عام سی گھر میں پہننے والی چپل تھی ،تصویر کے نیچے شمو کی دوسری فرینڈز نے واو ،داو کیا ہوا تھا ،اور ہمارے معصوم ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ یہ چپل شوہر صاحب نے خدمت میں پیش کیسے کی ہوگی کہیں سیدھاسر ۔۔۔۔۔خیرجیسے بھی کی ہو پیش ، شمو بہت خوش تھی اوراپنی بیسٹ فرینڈ کی خوشی میں ہم بھی خوش۔۔۔سب کے کمنٹمس کے جوابات دیتے ہوئے شمو نے مزید بتایا کہ تھینکس گاڈ کہ اتنے لونگ اور کیرئنگ ہببی ملے اور ہم نے دل میں تھینکس کیا کہ تھینکس گاڈ ہمیں اتنے لونگ کیرئنگ ہببی نہیں ملے۔۔۔
.......